لاہور،ناقص صفائی پر لونگ فونگ ریسٹورنٹ کو 10 ہزار روپے جرمامہ ،شہریوں کو کوالٹی فوڈ کی فراہمی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ‘بلال یاسین

بدھ 18 مارچ 2015 19:57

لاہور،ناقص صفائی پر لونگ فونگ ریسٹورنٹ کو 10 ہزار روپے جرمامہ ،شہریوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر خوراک و چیئر مین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین نے کہا ہے کہ شہر بھر میں مہنگے ریسٹورنٹس میں ناقص صفائی بارے شکایات کسی صورت برداشت نہیں، اگر سٹنگ ایریا بہتر ہو سکتا ہے تو کچن کیوں نہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ایجرٹن روڈ پر واقع لونگ فونگ ریسٹورنٹ کے اچانک چھاپہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی - اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر ناصر محمود کے علاوہ دیگر فوڈ انسپکٹرز بھی موجود تھے -صوبائی وزیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لونگ فونگ ریسٹورنٹ کو سات روز قبل بھی وزٹ کے دوران ناقص صفائی بارے وارننگ دی گئی تھی کہ وہ اپنے کچن کی صفائی ستھرائی اور جراثیم سے پارک اشیائے خوردونوش کچن میں رکھیں مگر ریسٹورنٹ انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی - اس موقع پر ریسٹورنٹ کے مالک پر ناقص صفائی پر فوری طور پر 10 ہزار روپے جرمانہ اور ساتھ ہی وارننگ دی گئی کہ آئندہ ایسی ہی صورتحال رہی تو ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا جائے گا -انسپکشن کے دوران ٹماٹو کیچپ کی کوالٹی بہتر نہ ہونے پر سیمپل بھی لیا گیا اور سٹور میں موجود کوکنگ آئل بھی چیک کیا گیا - ریسٹورنٹ کے مالک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگ سسٹم کی ٹھیک کیا جائے تاکہ جراثیم سے پاک برتن اور کھانا شہریوں کو دستیاب ہو - صوبائی وزیر بلال یاسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہو رکے 9 ٹاؤنز میں جتنے بھی ریسٹورنٹ موجود ہیں ان کے وزٹ بالترتیب کئے جائیں گے - انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو اعلی معیار کی اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو ممکن بنانے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں -دودھ کی کوالٹی بارے شکایات کے ازالہ کے لئے گزشتہ روز80 لیٹر ناقص کوالٹی کا دودھ تلف کیا گیا اسی طرح انسپکشن کے دوران آج 5 ہزار لیٹر ناقص دودھ کو تلف کیا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو اعلی معیار کی خالص اشیاء ضروریہ دستیاب کی جائیں اس ضمن میں انتظامیہ متحرک ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :