تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب مسلح افراد کے حملے میں غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک،مسلح افراد نے متعددافراد کو یرغمال بنالیا
بدھ 18 مارچ 2015 21:28
تیونیسیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب میوزیم پر مسلح افراد کے حملے میں غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مسلح افراد نے میوزیم کی عمارت میں گھس کر متعدد لوگوں کو یرغمال بنالیا ۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 مسلح افراد نے اچانک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب واقع میوزیم کے قریب فائرنگ شروع کردی جس پر سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
تیونس کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب بارڈو نیشنل میوزیم پر حملہ کیا جب کہ مسلح افراد نے عمارت میں گھس کر وہاں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے سیاحوں میں 7 کا تعلق مختلف یورپی ممالک سے جب کہ ایک مقامی سیاح ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.