وزیر اعلی پنجاب نے رحیم یارخان میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ن لیگ کے ایم پی اے کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب کرلی

بدھ 18 مارچ 2015 21:49

وزیر اعلی پنجاب نے رحیم یارخان میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ..

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے رحیم یارخان میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں نون لیگ کے ایم پی اے کے خلاف درخواست پر ڈی پی او اور آرپی او بہاو لپور سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویثرن پولیس نے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے نوید علی کیخلاف خان پور کی رہائشی خاتون سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاہے۔اے ڈویژن کے ایس ایچ او چو ہدری اشرف نے بتایا ہے کے خاتون کے بیان پر ایم پی اے نوید علی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری اب عمل میں نہیں لائی گئی ہے.باوثوق زرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے اس واقع پر سخت نو ٹس لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :