کلیم کوکلفٹن میں واقع گلف شاپنگ مال میں انکی ٹیلرنگ کی دکان سے 25فروری کو گرفتارکیاگیاتھا، ترجمان ایم کیوایم ، کلیم کی گرفتاری کے خلاف انکی والدہ نے 26فروری کو سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی
بدھ 18 مارچ 2015 21:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ رینجرزکی جانب سے آج تین تلوارپرسرچ آپریشن کرکے ایم کیوایم کے کارکن عبدالکلیم کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیا گیاہے اورکلیم کوزہرہ شاہدکے قاتل کے طورپرپیش کیاگیا حقیقت یہ ہے کہ عبدالکلیم کی کلفٹن کے علاقے میں واقع گلف شاپنگ مال میں اپنی ٹیلرنگ کی دکان ہے اورکلیم کو رینجرز نے 25فروری کوان کی دکان سے گرفتارکیا تھااور گرفتاری کے بعدنامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھااورکسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔
عبدالکلیم کی گرفتاری پر ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں نے رینجرزکے مقامی افسران سے رابطہ بھی کیاتھا۔ عبدالکلیم کی گرفتاری کے خلاف ان کی والدہ محترمہ قافیہ بیگم نے 26فروری کو سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس کا نمبر1078/2015-DTD ہے ۔(جاری ہے)
اس پٹیشن کی سماعت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس علیم شیخ اورجسٹس محمداقبال کلہوڑو پر مشتمل بینچ تشکیل دیا جاچکا ہے اورکل مورخہ 19مارچ کو اس پٹیشن کی سماعت ہے لیکن یہ امر انتہائی حیرت انگیزاورافسوسناک ہے کہ عبدالکلیم کی گرفتاری آج ظاہر کی گئی ہے اوریہ الزام لگایاگیاہے کہ وہ زہرہ شاہدکے قتل میں ملوث ہے۔
ترجمان نے کہاکہ ان حقائق کی روشنی میں عوام خوداندازہ لگاسکتے ہیں کہ کلیم پر عائد کئے جانے والے الزامات میں کتنی صداقت ہوسکتی ہے ۔ترجمان نے میڈیاسے بھی گزارش کی کہ وہ بھی ان حالات میں ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے ان واقعات کی خودبھی تحقیق کرے ،پولیس اورسرکاری اداروں کی جاری کردہ پریس ریلیز کی بنیادپر ایم کیو ایم کے میڈیاٹرائل سے گریزکرے اورکسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے عائد کئے جانے والے الزام کی بنیادپرکسی فردکومجرم بناکرپیش نہ کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.