منی لانڈرنگ کیس میں زیرحراست ماڈل ایان علی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ،ایف آئی اے ، کسٹم اور ایف بی آر کے افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جانے کا امکان

بدھ 18 مارچ 2015 21:57

منی لانڈرنگ کیس میں زیرحراست ماڈل ایان علی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں زیرحراست ماڈل ایان علی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، ایف آئی اے ، کسٹم اور ایف بی آر کے افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق زیر حراست ماڈل ایان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا منی لانڈرنگ کیس کی با قاعدہ تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنائے جانے کا امکان ہے، ایف آئی اے ، کسٹم اور ایف بی آر کے افسران پر مشتمل مشترکہ ٹیم بنائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

مشترکہ ٹیم اپنے اپنے ضابطے کے تحت کیس کی تفتیش کرے گی ایف آئی اے حکام ، ماڈل ایان کے پاسپورٹ ، ویزوں اور دبئی، برطانیہ، تھائی لینڈ ، ترکی کے متواتر دوروں سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی ،ایف بی آرحکام انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی شق 176کے تحت ماڈل ایان کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے، کسٹم حکام منی لانڈرنگ میں ماڈل ایان کے علاوہ دیگرافراد کے ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کریں گے۔ جے آئی ٹی بنائے جانے سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد عمل میں لایا جائے گا

متعلقہ عنوان :