Live Updates

پارٹی کا کوئی بھی عہدہ تحلیل نہیں کیا گیا ، جسٹس وجہیہ الدین احمد کی مرتب کردہ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا،شیریں مزاری، تحقیقاتی کمیشن نے کمیٹیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے،ترجمان تحریک انصاف

بدھ 18 مارچ 2015 22:12

پارٹی کا کوئی بھی عہدہ تحلیل نہیں کیا گیا ، جسٹس وجہیہ الدین احمد کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے پارٹی کے تمام عہدوں کی تحلیل سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں غیر حقیقی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کا کوئی بھی عہدہ تحلیل نہیں کیا گیا البتہ جسٹس وجہیہ الدین احمد کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آبادسے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن نے کمیٹیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی اعلی قیادت کا اہم ترین مشاورتی اجلاس اتوار کے روز اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق پارٹی تحلیل کرنے کا اختیار سیکرٹری جنرل اور چیئرمین تحریک انصاف ہی کو حاصل ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :