سعودی عرب کی پولیس نے سینکڑوں شہریوں سے دھوکہ دہی کر کے 6کروڑ سے زائد ریال ہتھیانے والی دھوکہ باز لڑکی کو گرفتار کر لیا
بدھ 18 مارچ 2015 22:15
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) سعودی عرب کی پولیس نے سینکڑوں شہریوں سے دھوکہ دہی کر کے 6کروڑ سے زائد ریال ہتھیانے والی دھوکہ باز لڑکی کو گرفتار کر لیا۔
(جاری ہے)
بدھ کو سعودی میڈیا کے مطابق پولیس کو جدہ کے سینکڑوں شہریوں اور رہائیشیوں کی طرف سے شکایات موصول ہوئیں جواں سالہ لڑکی نے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر ان سے بھاری رقومات بٹوری ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو حراست میں لے کر مکہ میں واقع گرلز ویلفیئر ہوم بھجوا دیا جہاں سے لڑکی کو بیورو آف انوسٹی گیشن اینڈ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔
سعودی حکام نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ کے نام پر فرضی کاغذی منصوبوں میں سرمایہ کاری کئے جانے کے حوالے سے شہریوں کی لڑکی کے خلاف شکایات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور متعلقہ ادارے حقائق اور اعداد و شمار کی روشنی میں لڑکی کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.