عرفان کی غیر موجودگی میں بھی گرین شرٹس آسٹریلیا کو شکست دے سکتے ہیں‘وقار یونس،میچ وننگ بولرتھے اور ایک اہم وقت پر عرفان کا کھونا ہماری بدقسمتی ہے تاہم قومی ٹیم عرفان کے بغیر بھی مضبوط ہے ‘ ہیڈ کوچ

بدھ 18 مارچ 2015 23:33

عرفان کی غیر موجودگی میں بھی گرین شرٹس آسٹریلیا کو شکست دے سکتے ہیں‘وقار ..

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فاسٹ بالر محمد عرفان کی غیر موجودگی میں بھی گرین شرٹس آسٹریلیا کو شکست دے سکتے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ اگرچہ محمد عرفان پاکستان کے لیے میچ وننگ بولرتھے اور ایک اہم وقت پر عرفان کا کھونا ہماری بدقسمتی ہے تاہم قومی ٹیم عرفان کے بغیر بھی مضبوط ہے اور آسٹریلیا کو شکست دے کر فتح حاصل کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عرفان کو آرام نہ دینے سے متعلق خبریں صرف قیاس آرائیاں ہیں انہیں انجری دو روز میں نہیں ہوئی بلکہ وہ کافی عرصے سے اس کا شکار ہیں، عرفان کی جگہ پر کرنا مشکل کام ہے تاہم ٹیم میں اس خلا ء سے نمٹنے کی بھرپور تیاری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے شکست سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا لیکن کئی بولرز کھونے کے باوجود بھی پاکستان فتح کے راستے گامزن ہوگیا، قومی ٹیم میں وہاب ریاض اور راحت علی بھی بہترین بولنگ کررہے ہیں اور بالخصوص وہاب ریاض نے اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے نبھایا اس لیے عرفان کے نہ ہونے پر بھی ٹیم میں جیتنے کی مکمل صلاحیت ہے۔

متعلقہ عنوان :