Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ،حتمی منظوری وزیراعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دیں گے، کمیشن کا اعلان2روز بعد کیا جائیگا

بدھ 18 مارچ 2015 23:33

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر اتفاق ہوگیا، کمیشن بنانے کی حتمی منظوری وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دیں گے، کمیشن کا اعلان2دن کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے تین رکنی وفد نے ملاقات کی، جس میں جہانگیر ترین،اسد عمر، شاہ محمود قریشی شامل تھے۔

ملاقات میں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان الیکشن 2013ء میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر اتفاق ہوگیاجس کی حتمی منظوری وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دیں گے، کمیشن کا اعلان2دن کے بعد کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات