پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسراٹی ٹوئنٹی میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

جمعرات 19 مارچ 2015 11:21

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسراٹی ٹوئنٹی ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسر ا 22مارچ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

16رکنی قومی ویمن ٹیم میں کپتان ثناء میر، بسمعہ معروف ،سیدہ نین فاطمہ عابدی ،ربیعہ شاہ ،ندا رشید ،جویریہ ودود ،عثماویہ اقبال ،میرینہ اقبال ،سمایہ صدیق ،ثانیہ اقبال ،سعدیہ یوسف ،ناہیدہ خان ،ارم جاوید ،انعم امین ،کائنات امتیاز اور سدرہ امین،ٹیم مینجمنٹ میں مینجر عائشہ اشعر ،کوچ محتشم الرشید ،فزیو تھراپسٹ رفعت اصغر گل ،ٹرینر ابرابر احمد اور اینالسٹ عثمان ہاشمی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :