ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پرسوں کوارٹر فائنل میں سامنے سامنے ہونگی
جمعرات 19 مارچ 2015 11:46
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں (کل)کوارٹر فائنل میں سامنے سامنے ہونگی ذرائع کے مطابق گیل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے وہ متحدہ عرب امارات کے خلاف آخری لیگ میچ نہیں کھیل سکے تھے، فٹنس مسائل کے باعث ہی انہوں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہاکہ گیل ہر حال میں کیویز کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلیں گے، گیل ہم سے زیادہ حریف ٹیم کے کا مقابلہ کرنے کیلئے بے تاب ہیں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ کیویز ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اور ناک آؤٹ میچ میں اسے ہوم گراؤنڈ کا بھی ایڈونٹیج حاصل ہو گا تاہم ہم سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا پہلا ہدف کوارٹر فائنل تک رسائی تھا، ہمیں ورلڈ کپ جیتے ہوئے کافی عرصہ بیت گیا اور نیوزی لینڈ ابھی تک عالمی ٹائٹل جیتنے سے محروم ہے اسلئے کوارٹر فائنل میں اس پر زیادہ دباؤ ہو گا اور اسے قابو کرنے کیلئے ہم جارحانہ حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جیسن ہولڈر سے کوئی اختلاف نہیں، میں پہلا کھلاڑی تھا جس نے جیسن کی حمایت کی تھی اور اب بھی میرا کھلاڑیوں سے یہی کہنا ہے کہ ٹیم کی فتوحات کیلئے وہ جیسن کا بھرپور انداز میں ساتھ دیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.