پاکستانی ٹیم خود اپنے اور دوسری ٹیموں کیلئے یکساں خطرناک ہے، کوارٹر فائنل کانٹے دار ہوگا ‘ جارج بیلی

جمعرات 19 مارچ 2015 11:46

پاکستانی ٹیم خود اپنے اور دوسری ٹیموں کیلئے یکساں خطرناک ہے، کوارٹر ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جارج بیلی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم خود اپنے اور دوسری ٹیموں کیلئے یکساں خطرناک ہے، کوارٹر فائنل کانٹے دار ہوگا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف کافی کرکٹ کھیل چکے ہیں، یہ ایسی ٹیم ہے جس کے بارے میں حتمی رائے نہیں دی جاسکتی کیونکہ یہ ٹیم خود اپنے اور دوسری ٹیموں کیلئے یکساں خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ناک آؤٹ مرحلے میں ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں کیونکہ ہم ایسی ٹیم کے ساتھ کھیلنے جا رہے ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جارج بیلی نے کہا کہ ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد جس طرح گرین شرٹس نے کم بیک کیا ہے اسے ہرانا آسان نہیں ہوگا-