پانچویں ٹورڈی پنجاب سائیکل ریس کا آغاز 22 مارچ کو ہوگا ‘اختتام 28 مارچ کو راولپنڈی پہنچ کر ہوگا

جمعرات 19 مارچ 2015 11:46

پانچویں ٹورڈی پنجاب سائیکل ریس کا آغاز 22 مارچ کو ہوگا ‘اختتام 28 مارچ ..

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پانچویں ٹورڈی پنجاب سائیکل ریس کا آغاز 22 مارچ کو رحیم یارخان سے ہوگا، ریس کا اختتام 28 مارچ کو راولپنڈی پہنچ کر ہوگا، سائیکل ریس میں 10سے زائدسے سائیکل سواروں سمیت 70 سائیکلسٹ حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سائیکل ریس ادریس حیدر خواجہ کے مطابق سائیکل ریس کا آغاز 22 مارچ کو رحیم یار خان سے ہوگا اور اسی روز سائیکل سوار195 کلو میٹر کا فاصلہ طے کے بہاولپور پہنچیں گے، دوسرے مرحلے میں سائیکل سوار 23 مارچ کو بہاولپور سے110 کلومیٹرکا فاصلہ ملتان پہنچیں گے،24 مارچ کوسائیکل سوار ملتان سے ساہیوال 165 کلومیٹرکا فاصلہ طے کرکے پہنچیں گے، چوتھے مرحلے میں سائیکل سوار 25 مارچ کو ساہیوال سے لاہور کا 160کلومیٹرکا فاصلہ طے کریں گے، 26 مارچ کو سائیکل سوار لاہور سے 115 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے گجرات پہنچیں گے، چھٹے اور آخری مرحلے میں سائیکل سوار گجرات سے راولپنڈی 157 کا فاصلہ طے کریں گے اس طرح سائیکل سوار چھے دنوں میں چھے مرحلوں میں 902 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے،سائیکل ریس کا سب سے طویل مرحلہ رحیم یار خان سے بہاول پور کا 195کلومیٹر ہے جبکہ سب سے مختصر مرحلہ بہاول پور سے ملتان کا 110کلومیٹر کا ہے، ادریس حیدر خواجہ نے بتایا پوزیشن حاصل کرنیو الے سائیکل سواروں میں انعام میں نقد رقم بھی دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :