پاکستانی بلے بازوں کی کینگرو پیس بیٹری کا سامنا کر نے کے لیے خصوصی ٹریننگ

جمعرات 19 مارچ 2015 11:54

پاکستانی بلے بازوں کی کینگرو پیس بیٹری کا سامنا کر نے کے لیے خصوصی ٹریننگ
ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مارچ ۔2015ء ) آسٹریلیا کے خلاف کل کھیلے جانیوالے کوارٹر فائنل کے لیے قومی ٹیم کے نوجوان بلے بازوں احمد شہزاد ، عمر اکمل اور صہیب مقصود کو خصوصی ٹریننگ کر وائی جارہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور نائب کوچ شاہد اسلم بدھ کے روز پریکٹس کے لیے مقرر شدہ وقت سے پہلے ایک گھنٹہ پہلے گراؤنڈ میں پہنچے اور تینوں بلے بازوں کو پریکٹس کر وائی ۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجمنٹ نے تینوں بلے بازوں کو کینگرو فاسٹ باؤلروں کا سامنا کر نے کے لیے شارٹ پچ باؤلنگ کی پریکٹس کر وانے کے لیے ماربل کی ٹائل کا استعمال کیا اور اس موقع پر تینوں بلے بازوں نے کچھ بہترین پل اور ہک شاٹ کھیلے ۔اس موقع پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ تیز فاسٹ باؤلر ز کا سامنا کر نے کے لیے اس قسم کی پریکٹس کو ئی نئی بات نہیں ہے ،تینوں بیٹسمین باصلاحیت بلے باز ہیں اور اب موقع آگیا ہے کہ وہ اپنی ان صلاحیتوں کا استعمال کر تے ہوئے قومی ٹیم کو اس اہم میچ میں کامیابی دلوائیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2011ء ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے بھی پاکستانی پیس بیٹری کا سامنا کر نے کے لیے ماربل ٹائلز کا سہارا لیا تھا ۔