کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز خطرناک ٹیم ثابت ہوگی ‘ ڈینیئل ویٹوری

جمعرات 19 مارچ 2015 11:55

کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز خطرناک ٹیم ثابت ہوگی ‘ ڈینیئل ویٹوری

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) نیوزی لینڈ کے سینئر کھلاڑی ڈینیئل ویٹوری نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کافی خطرناک ٹیم ثابت ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈینئیل ویٹوری نے کہاکہ صرف کرس گیل پر ہی توجہ دینے کا بڑا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے کی وجہ سے میں ویسٹ انڈین ٹیم میں شامل کئی کھلاڑیوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، اس لیے ہمیں ایک کے بجائے پوری ٹیم کیخلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔