محمد عرفان کی انجری کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ کا لیگ اسپنر یاسر شاہ کو کھلانے کا فیصلہ

جمعرات 19 مارچ 2015 12:04

محمد عرفان کی انجری کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ کا لیگ اسپنر یاسر ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)اسٹار فاسٹ باوٴلر محمد عرفان کی انجری کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز باوٴلنگ کوچ مشتاق احمد ، یاسر شاہ کے ہمراہ صبح سویرے ایڈیلیڈ آئے اور ان کے ساتھ نیٹ پریکٹس پر خاصہ وقت گزارا ‘یاسر نے باوٴلنگ کے بعد بیٹنگ کی بھی پریکٹس کی۔یاسر شاہ کو کپتان مصباح اور کوچ وقار یونس کی جانب سے بھی کافی اہمیت مل رہی ہے جس سے یاسر شاہ کے آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔