کویت وزیر پانی وبجلی کویتی ارکان پارلیمنٹ پر رشوت لینے کے الزامات لگانے کے بعد مستعفی

جمعرات 19 مارچ 2015 12:06

کویت وزیر پانی وبجلی کویتی ارکان پارلیمنٹ پر رشوت لینے کے الزامات لگانے ..

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کویت کے وزیر پانی و بجلی عبدالعزیز الابراہیم کویتی ارکان پارلیمنٹ پر رشوت لینے کے الزامات لگانے کے ایک روز بعد مستعفی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابینہ نے پبلک ورکس کی وزارت کاعہدہ بھی رکھنے والے عبدالعزیز الابراہیم کا استعفیٰ منظور کر لیا کابینہ کے امور بارے وزیر مملکت شیخ محمد عبداللع الصباح کی طرف سے جاری بیان میں عبدالعزیز الابراہیم کے استعفیٰ کی وجوہات بارے کچھ نہیں بتایا گیا تاہم کہا گیا کہ الابراہیم کے استعفیٰ سے خالی ہونے والے عہدہ پر یاسر حسن کی تقرری کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر عبدالعزیز الابراہیم نے ٹویٹر پر ارکان پارلیمنٹ کو سوال کرنے کے عوض لاکھوں دینارز کی ادائیگی بارے رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رشوت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیر عبدالعزیز الابراہیم کے تبصرہ کے بعد کویت کی پارلیمنٹ کے اراکین قانون ساز نے ان کے خلاف واویلا کیا اور ان سے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جس پر وہ اگلے روز ہی اپنے عہدہ سے مستعفی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :