بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد 95کروڑ 50 لاکھ ہوگئی

جمعرات 19 مارچ 2015 12:08

بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد 95کروڑ 50 لاکھ ہوگئی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) بھارت میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد 95کروڑ 50 لاکھ ہوگئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیلی کام کے وزیر روی شنکر پرساد نے لوک سبھا میں بتایا کہ بھارت کی ایک ارب 20کروڑ کی آبادی میں موبائل فونز کے کنکشنز کی تعداد 95 کروڑ 50 لاکھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ سال کے اختتام تک انٹرنیٹ کنکشن رکھنے والوں کی تعداد 30 کروڑ تھی جو کہ امریکہ میں انٹرنیٹ کنکشن رکھنے والوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے اور چین کے بعد بھارت میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ کنکشنز ہیں۔

متعلقہ عنوان :