بھارت میں ایک اور عمر رسیدہ خاتون زیادتی کے بعد قتل،4 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 19 مارچ 2015 12:11

بھارت میں ایک اور عمر رسیدہ خاتون زیادتی کے بعد قتل،4 مشتبہ افراد گرفتار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) بھارت میں خواتین سے درندگی کے واقعات بڑھ گئے، ریاست مغربی بنگال میں ایک اور عمر رسیدہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جبکہ صوبائی حکومت نے راہبہ سے زیادتی کیس کی تحقیقات سی بی آئی سے کروانے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق75 سال کی بیوہ خاتون سے زیادتی اور قتل کا واقع ضلع بردوان کے آشرم میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

درندوں نے پہلے خاتون سے زیادتی کی اور پھر قتل کر کے لاش پھینک دی۔ پولیس نے خاتون سے قتل اور زیادتی کے الزام میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔اس سے پہلے اسی ہفتے درندوں نے ایک چرچ میں عمررسیدہ راہبہ سے زیادتی کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔ ریاستی وزیر اعلیٰ نے خاتون راہبہ سے زیادتی اور قتل کی تحقیقات سی بی آئی سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی بی آئی جلد تحقیقات شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :