صولت مرزا اور بھارتی اداکار اجے دیوگن میں حیرت انگیز مشابہت

جمعرات 19 مارچ 2015 12:43

صولت مرزا اور بھارتی اداکار اجے دیوگن میں حیرت انگیز مشابہت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)ایم کیو ایم پر تنقید کرنے والے صولت مرزا کی شکل اور آواز حیرت انگیز طور پر بھارتی اداکارہ اجے دیوگن سے ملتی جلتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جب ٹی وی چینلز پر صولت مرزا کا بیان نشر کیا گیا تو لوگ دیکھ کرحیرت زدہ ہوگئے کہ صولت مرزا کی گفتگو کا سٹائل مکمل طور پر اجے دیوگن جیسا تھا اورشکل بھی بالکل اجے دیوگن جیسی تھی ،واضح رہے کہ اجے دیوگن نے چندسال قبل ایک بھارتی فلم ”ونس اپان ٹائم ان ممبئی “ میں صولت مرزا کی زندگی سے ملتا جلتا ایک گینگسٹر کا کردار اد اکیا تھا اور اس میں اجے دیوگن کو سلطان مرزا کا نام دیا گیا تھا ۔

اس فلم میں ایک دوسرا غنڈا قتل دیتا ہے جس کے بعد حقیقی زندگی میں صولت مرزا پھانسی کا منتظر ہے ،واضح رہے کہ مذکورہ فلم ممبئی کے جرائم پیشہ افراد کی زندگی پر بنائی گئی تھی۔