پی سی بی کا محمدعرفان کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کر نے کافیصلہ

جمعرات 19 مارچ 2015 12:48

پی سی بی کا محمدعرفان کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کر نے کافیصلہ
ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مارچ ۔2015ء ) پاکستان کر کٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی صورت میں محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی حکام نے جنید خان کونیشنل کر کٹ اکیڈمی طلب کر لیا ہے جہا ں انکا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق اگر انہوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا تو قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر نے کی صورت میں انہیں آسٹریلیا بھیج دیا جائے گا جہاں ٹیم مینجمنٹ انہیں سیمی فائنل کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :