ورلڈ کپ 2015:بھارت کابنگلہ دیش کو جیت کے لیے 303رنز کا ہدف

جمعرات 19 مارچ 2015 12:56

ورلڈ کپ 2015:بھارت کابنگلہ دیش کو جیت کے لیے 303رنز کا ہدف
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 303رنز کا ہدف دیا ہے ۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 302رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے سنچری سکور کی ، وہ126گیندوں پر 14چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 137رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ انکے علاوہ سریش رائنا 65، دھون 30اوراجنکے رہانے 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، ویرات کوہلی 3اور ایم ایس دھونی 6رنز بنا سکے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3جبکہ روبیل حسین ، شکیب الحسن اور مشرفی مرتضی نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔