اسلام آباد: عمران فاروق کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، چوہدری نثار

جمعرات 19 مارچ 2015 13:04

اسلام آباد: عمران فاروق کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری ذمہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ عمران فاروق کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مسلسل برطانوی حکومت سے رابطہ میں ہیں اور کیس کی مکمل پیروی کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملہ کو سیاسی جوڑ توڑ کے لیے استعمال کرنا انتہاہی افسوسناک امر ہے۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف قاتلوں کو سزا دلوانا ہے۔