ہالی ووڈ فلم” ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو“ کاپہلاٹریلر چھا گیا

جمعرات 19 مارچ 2015 13:14

ہالی ووڈ فلم” ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو“ کاپہلاٹریلر چھا گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو کا پہلا ٹریلر دھوم مچانے آگیا، فلم میں شامل ہے ڈریکولا کی کہانی،ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو کا پہلا ٹریلر مداحوں کیلئے پیش کردیاگیاہے، فلم دوہزار بارہ کی اینی میٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا کا سیکوئل ہے، فلم میں شامل ہے ایسے ڈریکولا کی کہانی جو فائیواسٹار ہوٹل کا مالک ہے، جہاں دیوقامت بلائیں ہوتی ہیں لذیذ کھانوں سے لطف اندوز،فلم میں معروف اداکار ایڈم سینڈلر، ڈیوڈ اسپیڈ اور اداکارہ سلینا گوم نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے-فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو 25 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔