فلم دی ایونجرز ایج آف الٹرون کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

جمعرات 19 مارچ 2015 13:14

فلم دی ایونجرز ایج آف الٹرون کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ایکشن سے بھرپور فلم دی ایونجرز ایج آف الٹرون کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچے گا، جب سپر ہیروز منفی طاقتوں سے مقابلہ کرینگے، ایکشن سے بھرپور فلم ‘دی ایونجرز ایج آف الٹرون’ دو ہزار بارہ کی سپرہٹ فلم ایونجرز کا سیکوئل ہے۔

(جاری ہے)

جو مارول کامک بک کے سپر ہیروز پر بنائی گئی ہے۔فلم کی کہانی سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے ،جو دنیا کو تباہی سے بچانے کیلئے دشمنو ں کی سازشوں کو ناکام بنا دیتے ہیں ۔ایکشن سائنس فکشن فلم میں کرس ہیمس ورتھ ، رابرٹ ڈاوٴنی جونئیر اور اسکارلٹ جانسن سمیت دیگر معروف اداکار جلوہ گر ہیں، سپر ہیروز کی یہ فلم یکم مئی کو تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :