اداکارہ زارا اکبر ملتان بابر تھیٹر میں اسٹیج ڈرامے کا میلہ لوٹنے کے بعد واپس لاہور روانہ ہو گئیں

جمعرات 19 مارچ 2015 13:27

اداکارہ زارا اکبر ملتان بابر تھیٹر میں اسٹیج ڈرامے کا میلہ لوٹنے کے ..

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) اداکارہ زارا اکبر ملتان بابر تھیٹر میں اسٹیج ڈرامے کا میلہ لوٹنے کے بعد واپس لاہور روانہ ہو گئیں ۔ اداکارہ زارا اکبر بابر تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” لاڑا ، سربالا تے نائی “ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامے کا سپیل مکمل کرنے کے بعد واپس لاہور روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ لاہور میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ اکبر گزشتہ ایک ہفتے سے ملتان بابر تھیٹر میں پرفارم کر رہی تھیں جہاں ان کی پرفارمنس پر ملتان کے شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ۔ زارا اکبر کے ہمراہ دیگر اداکاروں میں کوہ نور ، عالیہ خان ، آغا ماجد ، ایمان شاہ ، اچھی ملک ، کوثر بھٹی سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسروحید ڈوگر اور ڈائریکٹر یوسف کامران ہیں ۔ یاد رہے کہ زارا اکبر ملتان ، رحیم یار خان ، صادق آباد سمیت جنوبی پنجاب کے لوگوں میں بے حد مقبول اداکارہ تصور کی جاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :