فلموں میں ستاروں نہیں کہانی کودیکھ کر کام کرتی ہوں‘انوشکا شرما

جمعرات 19 مارچ 2015 13:29

فلموں میں ستاروں نہیں کہانی کودیکھ کر کام کرتی ہوں‘انوشکا شرما

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) بالی ووڈ میں تیزی سے ترقی کی سیڑھیاں چڑھنے والی اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی فلم میں مشہور اداکاروں کی وجہ سے نہیں بلکہ فلم کی کہانی اور اپنے کردار کو دیکھ کر کام کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام کے لیے انہیں مشہور اداکاروں کے ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا بلکہ وہ اچھے اسکرپٹ پر توجہ دیتی ہیں-چاہے فلم میں ان کے ساتھ بڑے نام والے اداکار شامل ہوں یا نہ ہو، وہ صرف ان فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں جن میں وہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے خود کو منوا سکیں۔

سوانح حیات پر بننے والی فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کا اس قسم کی فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم اگر اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو انکار نہیں کریں گی۔