یوحنا آباد سانحہ ‘زندہ جلائے جانے والے دونوں مقتولین کا تعلق کسی عسکریت پسند تنظیم سے نہیں تھا ‘ ایس ایس پی
جمعرات 19 مارچ 2015 13:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) لاہورکے علاقے یوحنا آباد میں گرجا گھروں پرہونے والے خود کش دھماکوں کے بعد مظاہرین کی جانب سے تشدد اورجلا کر ہلاک کیے جانے والے دونوں افراد کے بارے میں لاہور پولیس نے کہا ہے کہ دونوں مقتولین کا تعلق کسی عسکریت پسند تنظیم سے نہیں تھا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انوسٹی گیشن رانا ایازسلیم نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاہور میں مظاہرین کی جانب سے تشدد اور جلا کر ہلاک کیے جانے والے دونوں افراد مزدور تھے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ نعیم اور نعمان بابر کی شناخت کے لئے سائنسی طریقے سے مدد لی جارہی ہے اور پولیس ان کے ڈی این اے رپورٹ آنے کے منتظر ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں دونوں کا تعلق کسی بھی عسکریت پسند تنظیم سے نہیں پایا گیا رانا ایاز سلیم نے کہاکہ پولیس نے دونوں افراد کو جلانے کے واقعے میں ملوث افراد کی تلاش کے لئے نادرا کوتصاویر بھجوادی ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت کی جاسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.