معروف اداکارہ سنبل کی نئی پشتو فلم ناوے دیوے شپے کل ملک بھر کی سینماؤں میں ریلیز کی جائیگی

جمعرات 19 مارچ 2015 13:40

معروف اداکارہ سنبل کی نئی پشتو فلم ناوے دیوے شپے کل ملک بھر کی سینماؤں ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) پشتو فلموں کی معروف خوبصورت اداکارہ سنبل کی نئی پشتو فلم ناوے دیوے شپے کل 20مارچ کو ملک بھر کی سینماؤں میں ریلیز ہوگی سنبل کا کہنا ہے کہ فلم ناوے دیوے شپے میں کام کرنے کا بہت مزہ آیا ہے فلم کی کہانی انتہائی منفرداور جاندار اور شائقین کو میرا کام کافی پسند آئے گا فلم کی کہانی میوزک اور ڈائریکشن پر کافی محنت کی گئی ہے شائقین دلبر منیر کے ساتھ میری جوڑی کو کافی پسند کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہیں جبکہ مختلف پرائیویٹ ٹی وی چینلز نے بھی اسے ڈراموں میں کام کے آفرز کئے ہیں انہوں نے کہا کہ پشتو فلموں کی بدولت لاہور کی سٹوڈیو کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں

متعلقہ عنوان :