جمعیت علماء اسلام ضلع سانگھڑ کی جانب سے ایک روزہ فری کیمپ

جمعرات 19 مارچ 2015 13:50

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سانگھڑ اور لاہور کلفیت لب اینڈ ہیلتھ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک روزہ فری کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں سینکڑوں مساکین اور غریب افراد کا مفت علاج کیا گیا اور 25 مریضوں کو آپریشن کیلئے کراچی روانہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع سانگھڑ اور لاہور کلفیت لب اینڈ ہیلتھ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے سول اسپتال سانگھڑ میں کٹے ہوئے ہونٹوں کا مفت کیمپ لگایا گیا۔

(جاری ہے)

کیمپ کا افتتاح جمعیت علماء اسلام ضلع سانگھڑ کے امیر مولانا عبدالرحیم لغاری نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ایک اولین عبادت ہے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام مولانا طارق لغاری نے کہا کہ ہیلتھ ویلفیئر سوسائٹی کے شکر گزار ہیں اور انہوں نے بھرپور تعاون کرکے غریب اور نادار افراد کیلئے مفت کیمپ کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد ہونٹ کٹے مرض میں مبتلا ہیں اور غریب ہیں اور اپنا علاج نہیں کروا سکتے ان افراد کا مفت لگائے گئے کیمپ میں مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ کیمپ میں سماجی رہنماؤں محمد شفیع قریشی، میڈم نسرین گجر، جمعہ خان بروہی ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :