امپائر کی ’’مہر بانی ‘‘ سے روہت شرما سنچری بنانے میں کامیاب

جمعرات 19 مارچ 2015 14:00

امپائر کی ’’مہر بانی ‘‘ سے روہت شرما سنچری بنانے میں کامیاب
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے کوارٹر فائنل میں خراب امپائرنگ نے بھارتی بلے باز روہت شرما کی سنچری میں اہم کر دار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کی اننگز کے 40ویں اوور میں روہت شرما 90کے انفرادی سکور پر بنگلہ دیشی باؤلر روبیل حسین کی فل ٹاس گیند پر مڈوکٹ پر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے تاہم لیگ امپائر علیم ڈار نے اسے نو بال قرار دیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روہت شرما نے سنچری سکور کر ڈالی ۔ ٹی وی ری پلے میں یہ بات واضح ہوگئی کہ روہت شرما بیٹنگ کریز سے باہر بلے بازی کر رہے تھے جبکہ مذکورہ گیند بھی کہیں سے ان کی کمر سے اوپر نظر نہیں آرہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :