ریو اولمپکس2016 میں پاکستان کی شمولیت کے امکانات روشن

جمعرات 19 مارچ 2015 14:09

ریو اولمپکس2016 میں پاکستان کی شمولیت کے امکانات روشن

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) پاکستان کی ریو اولمپکس2016 میں شرکت کاامکان روشن ہوگیا ہے اور ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں پانچویں پوزیشن بھی منزل تک پہنچا دے گی۔ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستانی سائیڈ دوسرے راوٴنڈ میں 20 جون سے 5 جولائی تک بلیجیئم میں صلاحیتیں آزمائے گی،اس گروپ میں ورلڈ نمبر ون آسٹریلیا، بھارت، ملائیشیا، بیلجیئم، انگلینڈ، فرانس، آسٹریا، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں۔

راوٴنڈ کی ٹاپ تھری ٹیمیں بھارت میں 28 نومبر سے6 دسمبر تک شیڈول فائنل راوٴنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی، ساتھ ہی انھیں ریو اولمپک 2016 میں رسائی کا ٹکٹ مل جائے گا۔دو ٹیموں کے پہلے ہی میگا ایونٹ میں پہنچنے کے بعد پاکستان اگر گروپ میں پانچویں پوزیشن پر بھی آگیا تو اس کے اولمپک کھیلنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ورلڈ ہاکی لیگ ابتدائی سیمی فائنل مقابلے ہالینڈ میں3 جون سے14 جون تک کھیلے جائیں گے، شریک ٹیموں میں ہالینڈ، جرمنی، ہالینڈ، کوریا، ارجنٹائن، اسپین، چین، آئرلینڈ، پولینڈ اور مصر شامل ہیں۔

میانمار ہاکی ٹیم کے پاکستانی ہیڈ کوچ محمد اخلاق اولمپئن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے گروپ میں ٹاپ پانچ میں بھی شامل ہوجائے تو اس کے اولمکپس کیلیے کوالیفائی کرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :