صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی اضافوں کی نسبت کم ہے مزید کمی کی جائے‘افتخار بشیر
جمعرات 19 مارچ 2015 14:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرایگزیکٹو ممبرسابق ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 8پیسے کمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام اور انڈسٹریز کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو تباہی سے بچانا ہے تو صنعتکاروں کو مزید ریلیف دیا جائے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے تناسب سے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی اضافوں کی نسبت انتہائی کم ہے اس لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے ۔
افتخار بشیر نے کہا کہ صنعتکار بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے کے سبب استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی ترقی کا ویژن مکمل کرنا چاہتی ہے تو انڈسٹریز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور بجلی کی قیمتوں میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافوں کی بناء پر کئے گئے تمام اضافے واپس لیکراسی تناسب سے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں کمی ہو اور انڈسٹریز سستی اشیاء فراہم کر عو ام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی ریلیف منتقل ہوسکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.