فرانس کے سابق کھلاڑی گیریس مالی فٹ بال ٹیم کے کوچ مقرر

جمعرات 19 مارچ 2015 14:54

فرانس کے سابق کھلاڑی گیریس مالی فٹ بال ٹیم کے کوچ مقرر

بماکو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) مالی نے فرنچ فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑی ایلائن گیریس کودوسری بارقومی ٹیم کاہیڈکوچ مقررکردیا۔

(جاری ہے)

گیریس 2010سے 2012تک مالی کے کوچ رہ چکے ہیں اس دوران ٹیم نے 2012کے افریقن کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔گیریس سابق پولش انٹرنیشنل ہنری کاسپریزک کی جگہ لیں گے جو ٹیم کے نیشنزکپ کے پہلے مرحلے میں ناکامی پر مستعفی ہوگئے تھے۔گیریس پچھلے دوسالوں سے سینیگال کے کوچ تھے لیکن ان کے معاہدے کو توسیع نہیں دی گئی۔