ملک میں روئی کی آمد بڑھ گئی، گزشتہ سیزن کے مقابلے میں حجم 14 لاکھ بیلز زائد رہا

جمعرات 19 مارچ 2015 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ملک میں روئی کی آمد بڑھ گئی گزشتہ سیزن کے اِسی عرصے کے مقابلے میں حجم 14لاکھ بیلز زائد رہا۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں روئی کی آمد 1کروڑ 47لاکھ بیلز رہی۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اِسی سیزن میں پیداوار ایک کروڑ 33لاکھ بیلز تھی۔ ٹیکسٹائل ملوں نے ایک کروڑ 35لاکھ بیلز خریدی۔ اِس عرصے میں 4لاکھ 73ہزار بیلز دیگر ممالک برآمد کی گئی۔ ملک میں اس وقت 112 جننگ فیکٹریاں کام کر رہی ہیں۔