پنجاب حکومت کا پر تشدد احتجاج سے نمٹنے کیلئے تین واٹر کینن اور 20بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

جمعرات 19 مارچ 2015 16:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت نے پر تشدد احتجاج سے نمٹنے کیلئے تین واٹر کینن اور بیس بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سمری کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سانحہ یوحنا آباد کے بعد پولیس نے مستقبل میں اس طرح کے پر تشدد مظاہروں سے نمٹنے کیلئے تین واٹر کینن اور بیس بکتر بند گاڑیاں خریدنے کیلئے فنڈز کی فراہمی کی درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی تھی جسکی منظور ی دیدی گئی ہے ۔مطلوبہ رقم جاری ہوتے ہی تین واٹر کینن اور بیس بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :