پھانسیوں پر عملدرآمد میں تیزی ،400 مجرموں کو 18 اپریل تک پھانسی دے دی جائے گی

جمعرات 19 مارچ 2015 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)پنجاب کے مختلف جیلوں میں 5547 سزائے موت کے مجرم ہیں جن میں 44 خواتین بھی ہیں تاہم سزا یافتہ قیدیوں میں سے 1545 مرد اور 14 خواتین مجرموں کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہیں جبکہ 350 مردوں اور ایک خاتون کی اپیل سپریم کورٹ میں ہے 175 کی صدر کے پاس جبکہ ایک کی جی ایچ کیو کی طرف سے زیر التوا ہے 9 کی رحم کی اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں مگر انہیں پھانسی نہیں دی گئی کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ جیل خانہ جات کے سینئر اہلکار نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء کو بتایا کہ آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے تک چار سو سزائے موت کے قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ذرائع نے ایک سوال کے جواب میںآ ن لائن کو مزید بتایا کہ صدر کی طرف سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو صوبائی محکمہ داخلہ کے ذریعے بھجوائی جاتی ہیں اور بلیک وارنٹ ٹرائل کورٹ جاری کرتی ہے۔تاہم پھانسیوں پر عملدرآمد میں تیزی کا فیصلہ حکومت کی طرف سے کیا گیا ہے۔