کراچی : صولت مرزا کی زندگی کسی فلم کی کہانی کے مترادف ہے، موت کے بہت قریب مشہور زمانہ ٹارگٹ کلر صولت مرزا چند گھنٹے قبل موت کو چکما دینے میں کامیاب ہو گئے، پھانسی 72 گھنٹے سے بڑھا کر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔۔۔۔

جمعرات 19 مارچ 2015 17:08

کراچی : صولت مرزا کی زندگی کسی فلم کی کہانی کے مترادف ہے، موت کے بہت ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : مشہور زمانہ ٹارگٹ کلر اور ایم کیو ایم کے سابق رکن صولت مرزا کی زندگی پر اگر نظر ڈالی جائے تو ان کی کہانی کسی فلم کی کہانی سے کم نہیں.

(جاری ہے)

پھانسی سے کچھ گھنٹے قبل موت کا انتظار کرتے صولت مرزا کی پھانسی کو روک دیا گیا، جیل کی کال کوٹھری میں بیٹھ کر دئے گئے ویڈیو بیان نے ملک بھر میں تہلکہ مچا دیا، صولت مرزا کی نجی زندگی بھی کسی فلم کی کہانی کی مانند ہے، ایک اخبار کو دئے گئے انٹر ویو میں صولت مرزا کی اہلیہ نے بتایا کہ میں اور صولت بچپن ہی سے ایک دوسر کو جانتے تھے ، صولت مرزا کی شریک حیات نے بتایا کہ 1997 ء میں صولت 26 سال کے تھے جب کہ میری عمر 18 سال تھی، گھر کے پیچھے بنی ایک ڈھلوان پر چلتے چلتے اچانک صولت نے اپنے قدم روکے میرا ہاتھ تھاما اور مجھے مخاطب کر کے کہا کہ یہ ڈھلوان جو تم دیکھ رہی ہو میری زنگی بھی بالکل ایسی ہی ہے، میں ڈھلوان پر چل رہا ہوں یہی میری زندگی ہے، آگے حالات اور مشکل ہو جائیں گے لیکن میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں کیا تم مجھ سے شادی کرو گی! چند سال قبل صولت مرزا کی کہی گئی یہ بات بظاہر سچ ہوتی نظر آ رہی ہے کیونکہ صولت مرزا اس وقت اپنی زندگی کی ایسی ہی ایک ڈھلوان پر کھڑے ہیں جہاں سے وہ لڑھکنے ہی والے تھے کہ ان کو بچا لیا گیا.

صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں اور صولت محض 3 مہینے تک ہی ساتھ رہ پائے کیونکہ اس کے بعد صولت تھائی لینڈ فرار ہو گیا جب 1998 ء میں واپس آیا تو پولیس افسر چوہدری اسلم نے اسے کراچی سے گرفتار کر لیا اس پر متعدد لوگوں کے قتل کے الزامات تھے اور پھر کے الیکٹرک کے ایم ڈی ، گارڈ اور ڈارئیور کے قتل میں صولت مرزا کو سزائے موت سنا دی گئی. صولت مرزا کی حیدر آباد سے مچھ جیل منتقلی تک اس کی اہلیہ روزانہ کی بنیاد پر اس سے ملاقات کرتی تھی اس دوران دونوں میں خطوط کا تبادلہ بھی ہوتا رہا جن کی تعداد شمار میں نہیں آتی جبکہ صولت مرزا کی شریک حیات نے متعدد سیاسی اور مذہبی ناولز بھی خرید کر انہیں دئے.

صولت مرزا کی اہلیہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں کہ صولت مرزا کو پھانسی دی جائے گی ، وہ تاحال اسی خواب میں ہیں کہ صولت مرزا کے ساتھ نیوزی لینڈ میں وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں گی. صولت مرزا کی اہلیہ پی ایچ ڈی ریسرچر ہیں اور ڈی این اے ویکسینز پر ٹھققیق کر رہی ہیں. صولت مرزا کے ساتھ نیوزی لینڈ میں نئی زندگی کا آغاز کرنے کا خواب تو وہ دیکھ رہی ہیں لیکن صولت مرزا کے سر قتل کے مقدمات سے متعلق کوئی بات نہیں کرتیں گویا وہ اس بات کو ماننا ہی نہیں چاہتیں. اب یہ ان کی محبت کا یقین ہے یا بات کچھ اور ہے وقت آنے پر ہی پتہ چلے گا.

متعلقہ عنوان :