آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک اور پی آئی اے کی سیمی فائنل میں فتح
جمعرات 19 مارچ 2015 17:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر کھیلے گئے آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں پی آئی اے کی ٹیم نے مد مقابل خیبر پختونخواہ پولیس کی ٹیم کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا کھیل کے دوران ابتداء ہی سے پی آئی اے کی ٹیم کے پی کے پولیس کے گول پوسٹ کا مکمل گھیراؤ رکھا اور وقفے وقفے سے حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں پی آئی اے کی جانب سے ذیشان نے 3جبکہ وسیم ،نوید اور جبار سنیئر نے ایک ایک گول اسکور کئے ،کے پی کے پولیس کا واحد گول دوسرے ہاف میں منیب نے پنالٹی کسک پر کیا کے پی کے پولیس کی ٹیم دوسرے میچوں کی نسبت کوئی خاص کھیل پیش نہ کرسکی ۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل بنک کی ٹیم نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اور ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم کراچی یونائٹیڈ کو 1-0سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی کھیل کے دوران نیشنل بنک کی جانب سے 42ویں منٹ پر منیر نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ کے دوران کراچی یونائٹیڈ نے گول کرنے کے کئی آسان مواقع ضائع کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ملیر کے معروف سماجی رہنماء سلیم قادری سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر معروف سماجی رہنماء امیر محمد خان ،ضمیر السلام ،ایم اے خالد ،رئیس احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.