وزیراعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ میں مین ہول میں گر کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

جمعرات 19 مارچ 2015 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چنیوٹ کے محلہ انصاریاں میں مین ہول میں 2 سال کی بچی کے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق کمسن بچی کے والدین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :