علماء( آج) خطبات جمعہ میں مذہبی رواداری و ہم آہنگی پر درس دیں‘کل مسالک علماء بورڈ کی اپیل

جمعرات 19 مارچ 2015 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) کل مسالک علماء بورڈ کے مرکزی کنوینر مولانامحمدعاصم مخدوم ، مولانااسدللہ فاروق ،علامہ اصغرعارف چشتی ،علامہ محمدیونس حسن ، مولاناعبدالواحد سلفی، شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ علامہ سید نوبہار شاہ نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج کے خطبہ جمعہ میں اپنے خطابات میں مذہبی رواداری ہم آہنگی پر درس دیں اور اس سانحہ یوحناآباد اور مسلمانوں کو زندہ جلانے کی شدید مذمت کریں ۔

(جاری ہے)

کل مسالک علماء بورڈ کے مرکزی کنوئنر مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ اقلیتوں پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ،اسلام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے ،اسلام اقلیتوں پر حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہاکہ دومسلمانوں کو زندہ جلا ینے کی مثال پاکستانی تاریخ میں نہیں ملتی حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے ۔