گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن ، 20 افراد گرفتار ، 8کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 19 مارچ 2015 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 727مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر84 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 87,900 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

12افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر20افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے08افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :