اقلیتی رکن شہزاد منشی نے سانحہ یو حنا آباد اور دو افراد کے زندہ جلائے جانے کیخلاف مذمتی قرار اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی،
ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بھی دو افراد کو زندہ جلائے جانے اور اسسٹنٹ کمشنرنارووال کیخلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کر ادی
جمعرات 19 مارچ 2015 19:07
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) حکومتی جماعت کے اقلیتی رکن اسمبلی شہزاد منشی نے سانحہ یو حنا آباد اور دوران احتجاج دو افراد کے زندہ جلائے جانے کیخلاف مذمتی قرار اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اخترنے بھی سانحہ یوحنا آباد واقعے میں زندہ جلائے جانے والے افراد کے حوالے سے قرار داد اورنارووال کے اسسٹنٹ کمشنر عمرا خان کی سنگین جرائم میں اثرورسوخ استعمال کرکے بے گناہ قرار پاکردوبارہ تعیناتی کے حوالے سے تحریک التواء کار پنجابا سمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔
شہزاد منشی کی طرف سے جمع کرائی جانے والی مذمتی قرارداد میں کہا گیاہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا معزز ایوان یوحنا آباد لاہور میں گر جا گھروں پر خود کش دھماکوں میں شہید/ہلاک ہونے والے افراد اور احتجاجی جلوس میں شامل افراد کے ہاتھوں دو نوجوانوں کو زندہ جلانے کی پرزور مذمت کرتا ہے ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر سید وسیم اختر کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہاگیاہے کہ ”سانحہ یوحنا آباد لاہورمیں جلائے جانے والے دو افراد کا خون کس کے سر پر ہے۔
نیز معاشرے میں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ریت چل پڑی تو کچھ نہیں بچے گا اور ریاست کا رہا سہا وقار بھی جاتا رہے گا۔ ضرورت ہے کہ معاشرے میں انصاف ہوتا نظر آئے۔ایسا انصاف جس پر لوگوں کو اعتماد ہو۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ زندہ جلائے جانے والے افراد کے واقعہ کی جوڈیشنل تحقیقات کی جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے“۔ دریں اثناء ڈاکٹر سید وسیم اختر نے نارووال کے اسسٹنٹ کمشنر عمرا خان کی سنگین جرائم میں اثرورسوخ استعمال کرکے بے گناہ قرار پاکردوبارہ تعیناتی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروادی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.