یوحنا آباد خود کش دھماکوں کا ایک اور زخمی چل بسا،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد18ہو گئی،

دھماکوں اور کار حادثے کے زیر علاج 14زخمیوں میں سے تین کی حالت بدستور تشویشناک

جمعرات 19 مارچ 2015 19:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) یوحنا آباد میں گرجا گھروں کے باہر خود کش دھماکوں کا ایک اور زخمی چل بسا جسکے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18ہو گئی۔ جاوید مسیح دہشتگردی کی کارروائی میں زخمی ہونے کے بعد جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ گزشتہ دم توڑ گیا ۔اتوار کے روز یوحنا آباد میں خود کش دھماکوں کے بعد 85 زخمی افراد جنرل ہسپتال لائے گئے جن میں سے 56کو ڈسچارج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق جمعرات کی دوپہر تک 15زخمی زیر علاج تھے جن میں سے تین کی حالت بدستور تشویشناک تھی جن میں مزید ایک زخمی دوپہر کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اب مزید دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری طرف اگلے روز مشتعل مظاہرین کے خوف کا شکار خاتون ڈرائیور کی کار تلے آ کر کچلے جانے والے 14زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا تھا جن میں سے تین چل بسے تھے جبکہ آٹھ کو ڈسچارج کردیا گیا تھاجبکہ تین زخمی ابھی تک جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :