متحدہ رابطہ کمیٹی نے گرفتار کارکنان کی تفصیلات جاری کردی، چھاپوں کی مذمت
جمعرات 19 مارچ 2015 20:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)ایم کیو ایم نے گرفتار کارکنوں کی تفصیلات جاری کردی، رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم، وزیر داخلہ، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کارکنان و ذمہ داران کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے کارکنوں اور ذمہ داروں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔
اپنے اعلامیے میں رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نیو کراچی سیکٹر کے انچارج علی رضا ولد شمیم رضا کو گلستان جوہر میں واقع ان کی عارضی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر بلاجواز گرفتار کیا گیا، ایسی کارروائیوں سے کارکنان کو حق پرستی کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم نے گرفتار کارکنان، ذمہ داران و ہمدردوں کی تفصیلات بھی جاری کردیں، ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے جوائنٹ انچارج حسن حیدر، برنس روڈ سیکٹر کے سہیل کھوکھر، عمران الدین، اورنگی ٹاوٴن کے نبی حسن عرف جہانگیر، آصف علی اور شاہد، قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن محمد قاسم، محمد ناصر، ارسلان، عبدالمعید، رنچھوڑ لائن کے رضوان، نارتھ کراچی کے کلیم وحید، لائنز ایریا کے باقر رضا، پی آئی بی کے رضوان خان، نیو کراچی سیکٹر کے انچارج علی رضا، شہزاد خان اور سلمان خان بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔
اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ذمہ داران و کارکنان کو بلاجواز گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور مختلف جرائم کے اقبالی بیانات دینے پر مجبور کیا جارہا ہے، انسانی حقوق سمیت ایم کیو ایم کے جمہوری اور سیاسی حقوق بری طرح سے پامال کئے جارہے جو قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کارکنوں و ذمہ داران کی بلاجواز گرفتاریوں کا نوٹس لیا جائے، سیاسی، آئینی، قانونی اور انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرکے تمام گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائےمزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.