یونیورسٹی لاء کالج ٹیلنٹ سے بھرپور ہے‘ ڈاکٹر مجاہد کامران

جمعرات 19 مارچ 2015 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں ہر طرح کا ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں کے طلباء ہر میدان میں اپنا نام پیدا کر رہے ہیں ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی 137ویں سالانہ کھیلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر حسن مبین عالم، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ کھیل زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے بہترین کھیلوں کا انعقاد کرانے پر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی نے کہا کہ طلباء و طالبات نے کھیلوں میں بھرپور حصہ لیا ہے اور ان میں جذبہ اور ولولہ دیکھا گیا ہے ۔قبل ازیں مختلف کھیلوں میں جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ لاء کالج کے طالبعلم مشرف بہترین اتھلیٹ (میل) اور نور آصفہ بہترین اتھلیٹ فی میل قرار پائیں۔