پرویز الہی نے سانحہ یوحنا آباد کو وزیر اعلی پنجاب کی نااہلی قرار دیدیا

جمعرات 19 مارچ 2015 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی نے سانحہ یوحنا ایباد کو وزیر اعلی پنجاب کی نااہلی قرار دیدیا۔ کہتے ہیں کہ سانحہ یوحنا ایباد میں گڈ گورنس کہاں تھی لوگوں کو زندہ جلایا گیا اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ پرویز الہی نے خبردار کر دیا کہ پنجاب میں گندم کا بہت بڑا بحران اینے والا ہے۔

مسلم لیگ ہاوس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے مگر حکومت سوئی ہوئی ہے امن و امان کو فوج دیکھ رہی ہے وزیر ستان کا آپریشن فوج کر رہی ہے۔ سانحہ یوحنا ایباد میں ایک بار پھر وزیر اعلی پنجاب نے سارا ملبہ پولیس پر ڈال دیا۔ چوہدری پرویز الہی نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے خبردار کیا کہ پنجاب میں کپاس کی فصل والے کسان پریشان جبکہ چاول کی فصل پیدا کرنے والے کاشتکاروں کے لئے اخراجات پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے اور اب گندم کا بہت بڑا بحران اینے والا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے حکومت نے گزشتہ سال بھی ٹارگٹ سے دس لاکھ ٹن گندم کم خریدی اور اب بھی حکومتی گوداموں میں گندم کی پرانی فصل موجود ہے۔ ایئندہ فصل اسٹور کرنے کی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :