پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی ہلاک
جمعرات 19 مارچ 2015 22:51
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی ہلاک ہوگیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کے دو انٹیلی جنس اہلکاروں نے جمعرات کو قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے بھی پاک افغان سرحدی علاقے میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں اپنے ایک کمانڈر کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے میں ان کا کمانڈر خاورے محسود ہلاک ہو گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا کمانڈر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امریکی ڈرون حملے میں ہی ہلاک ہونے والے سربراہ حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی اور ذاتی محافظ تھا۔(جاری ہے)
پاکستان اپنے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کئی بار سفارتی سطح پر امریکہ سے احتجاج کر چکا ہے۔
پاکستان کا موقف رہا ہے کہ ڈرون حملے ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں اور اس سے شدت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ امریکہ ڈرون حملوں کو شدت پسندوں کے خلاف ایک موثر ہتھیار قرار دیتا ہے۔افغانستان نے بھی حالیہ دنوں پاکستان کی سرحد کے قریب شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں۔امریکی ڈرون حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت شروع ہونے کے بارے میں اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.