پاکستان پھانسیوں پر پابندی عائد کرے، اقوام متحدہ کامطالبہ
جمعرات 19 مارچ 2015 22:58
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) اقوام متحدہ نے پاکستان میں پھانسی کی سزاوٴں پر عمل درآمد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دوبارہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں آٹھ ہزار افراد پھانسی کے منتظر ہیں.ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے 160 سے زائد رکن ممالک میں پھانسی کی سزاء ختم ہوچکی ہے، اکیسویں صدی میں سزائے موت کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے.زندہ رہنا بنیادی انسانی حق ہے۔
ترجمان اقوام متحدہ پاکستان نے شفقت حسین کیس پر نظرثانی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔پاکستان میں پھانسی کی سزا دوربارہ شروع ہونے پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زائد رعد الحسین نے بھی اظہار تشویش کیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں 2008 سے پھانسی پر پابندی عائد تھی جسے دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد ختم کر دیا گیا۔گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان میں 40 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.