صولت مرزا کے انکشافات کے بعد ذوالفقار مرزا بھی سرگرم ،مصطفی کمال اور سلیم شہزاد سے ملاقاتیں،

سابق وزیر داخلہ سندھ نے دونوں رہنماوٴں کو ایم کیو ایم کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے،ذرائع

جمعرات 19 مارچ 2015 23:33

صولت مرزا کے انکشافات کے بعد ذوالفقار مرزا بھی سرگرم ،مصطفی کمال اور ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی جانب سے سنسنی خیز انکشافات کے بعد سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا بھی سرگرم ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اور سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال اور سلیم شہزاد سے لندن میں ملاقاتیں کی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا نے دونوں رہنماوٴں کو ایم کیو ایم کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ سندھ آئندہ دو سے تین روز میں لندن سے وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔سیاسی حلقے سندھ کے آئندہ کے سیاسی منظر نامے میں ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے کردار کو اہم سمجھ رہے ہیں ۔